اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر روحانی نے ہفتہ کی صبح نیویارک میں ایرانی طالب علموں، اساتذہ، دانشوروں اور محققین سے ہونے والی ملاقات میں تاکید کی کہ ایران کے عوام، امن پسند ہیں اور لڑائی، جھگڑے اور تسلط پسندی سے ان کا دور کا بھی واسطہ نہیں ہے اور ایران نے آج تک کسی ملک پر بھی حملے کا آغاز نہیں کیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر روحانی نے ایران میں پر امن اقتصادی ماحول اور امن و استحکام کی برقراری کی طرف اشارہ تاکید کی کہ ایران، ترقی اور پیشرفت کی راہ پر گامزن ہے اور ایران کے جوانوں میں بے پناہ توانائی اور ٹیلینٹ موجود ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے غیر ممالک میں باصلاحیت ایرانی طالب علموں کو ملک کا عظیم سرمایہ قرار دیا اور ایرانی طالب علم ملک سے باہر ایران کے حقیقی چہرے کو نمایاں کرنے میں ایک موثر عامل ہیں۔
صدر روحانی نے ناانصافی پر مبنی مغرب کی پابندیوں کے مقابلے میں ایران کے عوام کی استقامت اور اقتصادی مشکلات کو برطرف کرنے میں حکومت کے مثبت اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے یہ اقدامات ایسے وقت میں کیئے ہیں کہ ابھی نہ کوئی حتمی معاہدہ طے پایا ہے اور نہ پابندیاں ختم ہوئی ہیں۔
ایران کے صدر نے پابندیوں کو ایک غلط اور انسانیت کے خلاف اقدام قرار دیا اور تسلط پسندی کو غیر معقول اور نادرست راستے سے تغبیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ نادرست راستے کو کوئی بھی پسند نہیں کرتا اور آج کی دنیا بات چیت اور باہمی صلاح مشورے کی دنیا ہے۔
.......
/169